آصف زرداری نے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے تک وطن واپسی ترک کردی

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے مشورے کے بعد وطن واپسی کا ارادہ ترک کر دیا۔ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد واپسی کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت کی جس میں ان کو مشورہ دیا گیا کہ پانامہ کیس کے فیصلے تک وہ وطن نہ آئیں جیسے ہی پانامہ سکینڈل کا فیصلہ آ جائے تو اس کے آتے ہی آصف علی زرداری کی ملک میں انٹری ہو جو کہ پیپلزپارٹی کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن