عوام کا مسلہ پانامہ نہیں لوڈشیڈنگ، دہشتگردی ہے، خواجہ آصف؛ دونوں جنونی پھر ناکام ہونگے: سعد رفیق

Jan 28, 2017 | 22:02

ویب ڈیسک

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دو جنونیوں نے پہلے بھی سازش کی کوشش کی، اس بار بھی سازش ناکام بنا دیں گے۔ عوام بھولتے نہیں ٹھپہ لگا کر فیصلہ سناتے ہیں۔ ووٹ نوازشریف کے اور پالیسی عمران خان کی، ایسے نہیں چلے گا۔ خواجہ آصف نے پیش گوئی کی کہ 2018ءکے الیکشن میں مخالفین کو ہر جگہ شکست دیں گے۔ عوام کا مسئلہ پانامہ نہیں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ہے۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف اور پارٹی نے اقتدار سنبھالتے ہی انتخابات میں عوام کئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کام شروع کردیا لیکن جو ہی مسلم لیگ ن نے عوام کی زندگیوں میں خوشیوں اور امن دینے کے کام کا آغاز کیا توسیاسی مخالفین نما حاسدین کا حسد بڑھنا شروع ہوگیااور حکومت کو صرف ڈیڑھ سال ہی گذرا تھا کہ دو جنونی لیڈر وںاور کزن اپنے چند ہزار ورکرز کو ڈنڈے سوٹے سمیت لیکر دارلحکومت میں حملہ آور گئے اور کارکنوں سے قبریں کھودانے لگے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ کے جنگلے توڑے گئے پاکستان ٹیلی ویژن پر قبضہ کیا گیالوگوں کو سب یاد ہے لیکن وہ فیصلہ اس دن کرتے ہیں جس دن ٹھپہ لگاتے ہیں انہوں نے عمران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ وہ تم ہی تھے جس نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تم ہی نے جمہوریت کا ڈرامہ رچایا تھااور ستی ساوتری بننے والا آمریت کو آوازیں دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ان لوگوں سے غلیظ گالیاں سنی۔ عمران خاں کے ساتھ وہ لوگ چند لوگ شامل ہوئے جن کے ناجائز کام نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پورا ازور لگاو، کوئی کسر نہ چھوڑنالیکن جان لو سیاست بہت مضبوط ہوتی ہے تم جتنی میں آوازیں لگاو میں میاں محمد نواز شریف ملک کو آگے لے جا کر رہیں گے۔ کشمیریوں کے اصولی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ، ملک میں بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کروائے گے ، انفراسٹرکچر بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کے پاس خواجہ محمد آصف جیسا نڈر لیڈ ر موجود ہے ۔ اسحق ڈار، چودھری نثارعلی خاں، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور زاہد حامد جیسی ٹیم موجود ہے جو ملکی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے لیکن جنونی لیڈر کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔ بلوچستان کے ناراض بلوچ پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہونے لگے۔ انہوں نے کہاکہ اگر 1970ءمیں انتخابات میں اکثریت سے جیتنے والوں کو اقتدار دیا جاتا تو ملک کبھی نہ ٹوٹتا۔ یہ نہیں ہو گا کہ قوم ووٹ نواز شریف کو دے اور پالیسی کا تعین عمران خاں کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایک سنگل سیٹر اٹھتا ہے جس نے سیٹ بھی پی ٹی آئی سے ادھار لی ہے بددعائیں دیتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار دھرنے والوں کو فری ہینڈ نہیں ملا اور ڈنڈا بھی نہیں چلاصرف ہلکا پھلکا روکا گیا تو لیڈر نے گھر کے اندر ہی پش اپ لگانے شروع کردیئے ۔ انہوں نے بے نظیر بھٹو مرحوم کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ بے شک ہمارے مخالف تھیں لیکن جب لانگ مارچ کا اعلان کرتی تھیں تو سنگینوں اور لاٹھیوں کے سامنا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ لائن آگ کنٹرول پر بھاڑ لگانے کی بھارتی فوج کی جرا¿ت نہ تھی جو مشرف نے لگوائی۔ عمران کو جمہوریت کے اسپیلنگ بھی نہیں آتے۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں ہمارے چہرے داغدار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پانامہ ڈرامہ رچانے والے ثبوت کیوں نہیں لاتے۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کو پھنسانے کیلئے خصوصی قوانین بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف نے کتنی بار حساب دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا قافلہ چلتا رہے گا سی پیک بنے گا، توانائی کا بحران ختم ہوگا دہشت گردی ختم ہوگی اور ووٹ کی طاقت سے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن اقتدار کے ایوانوں میں پہنچے گی۔ وفاقی وزیر دفاع پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کا مقصد 2018ءکے عام انتخابات کی تیاری ہے اور 2017ءکا پورا سال الیکشن کی سرگرمیوں میں گذرے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے شہری ، ضلعی ، یوتھ اور خواتین ونگ کو متحرک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے منصوبے پر تین سیکشن پر کام کا آغاز کردیا گیا ۔ سمبڑیال میں پاکستان کی بہترین انجینئرنگ یونیورسٹی نیشنل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس کیلئے 18کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمبڑیال میں چار ایکڑ رقبہ پر خواتین یونیورسٹی اور خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کا کیمپس تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ میڈیکل کالج ، کیڈٹ کالج اور گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی کا قیام بھی اسی دور میں لایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ملکی تعمیر وترقی کیلئے صرف نعرے نہیں لگاتی یہ صرف اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا سفر ہے جو تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جاری رکھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے حاسدین ہر قدم پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود میر کارواں محمد نواز شریف کی قیادت میں قافلہ کامیابی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2013ءمیں جب اقتدار ہماری پارٹی کو ملا تو ریلوے سسک رہی تی اور آج لوگ ٹرین پر سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 18,18گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہو 3سے4گھنٹے پر آگئی ہے اور رواں سال کے آخر تک سارے اندھیر چھٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہرروز مسجد، امام بارگاہ، بازار اور اجتماعوں میں دھماکے ہوتے تھے کراچی سے خیبر تک دہشت کردی کا راج تھا ۔ انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کی بہادر افواج کو سلام پیش کرتا ہوں ضرب عضب آپریشن کی بدولت 70سے 80فیصد دہشت گردی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر میڈیا چاہے تو ملک سے مذہبی دہشت گردی اور تفرقہ بازی کو ختم کرسکتا ہے لیکن اگر متمع نظر صرف ریٹنگ بڑھانا ہو تو مثبت رزلٹ کا حصول ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں مذہب کے نام پر کاروبار ہوتا رہے گا امت کبھی متحد نہیں ہوگی اور اگر نفرتوں کے سوداگر زہر اگلتے رہے گے۔ تو دہشت گردی کبھی ختم نہیں ہوگی۔ انہو ں نے کہاکہ سیاست دانوں کے اختلافات بڑے پرانے ہیں لیکن پاکستان میں یہ بدصورت شکل اختیار کرچکے ہیں لیکن ہم اس کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ضمیر کی چبن، شرم اور حیاءسے عاری الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں نہیں جھانکتے۔ انہوں نے کہاکہ میرا قائد دنیا کی عدالت میں بھی سرخرو ہوگا اور اللہ رب العزت کی عدالت میں بھی سرخرو ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ عوام کا مسئلہ نہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہم بھاگ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اخلاق باختہ پارسائی کا درس دینے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب کیا جائے گا اور وقت آنے پر ان کے نام بھی لونگا۔ تقریب وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ کے علاوہ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین ، بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور مسلم لیگی عہدیدران اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں