بیجنگ ( آئی این پی )دو لنگوروں کی کامیاب کلوننگ کرنے والی چین کی پہلی ریسرچ ٹیم نے اس کامیابی کے بعد اخلاقی بحث و تمحیص کے جوا ب میں کہا ہے کہ وہ انسانوں پر اس قسم کی تحقیق کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے۔لنگور کے مطالعے کے معاون مصنف نومنگ پو نے کہا کہ ہمارا انسانوں کی کلوننگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور سماجی اخلاقیات اس طریقہ کار کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ امریکی ماہرین کا خیال ہے کہ چینی سائنسدا نوں کی طرف سے دولنگوروں کی کامیاب کلوننگ سے بیماریوں کی تحقیق اور علاج میں کافی مدد ملے گی ، امریکی ماہرین نے اسے فنی پیشرفت کے طورپر سراہا ہے، ریاست میسا چوسیٹس میں کیمبرج کے میساچوسٹیس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی ) ذہن بارے تحقیقات کے میک گورن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر رابرٹ ڈیسمن نے کیا۔کہ لنگوروں کی کلوننگ ایک اہم پیشرفت ہے ، دوسروں نے ماضی میں اس کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہے۔
لنگوروں کی کامیاب کلوننگ کے بعد انسانوں کی کلوننگ کا کوئی ارادہ نہیں : چینی سائنسدان
Jan 28, 2018