شرجیل میمن کے خلاف کرپشن ریفرنس کا فیصلہ محفوظ،7 فروری کو سنایا جائے گا

Jan 28, 2018

کراچی( وقائع نگار) محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا سماعت کے دوران اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر فیصلہ سنایا جائے گا اور فرد جرم بھی عائد کی جائے گی۔احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں آٹومیشن کے نام پر اربوںروپے کے کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ آٹو میشن کے نام پر کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقار علی شلوانی،ڈپٹی ڈائریکٹر منصورراجپورت و دیگر عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کے گواہ اعجاز علی کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئی۔ آئندہ سماعت گواہ کو ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق کیس میں عطاءمحمد اور نور محمد لغاری ضمانت پر ہے۔ ملزم زوالفقار شلوانی اور منصور احمد راجپوت جیل میں ہے ہیں۔بعد ازاںاحتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت نیب کے گواہ کی عدم حاضری پر سات فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہ کر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔اس سے قبل احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ میری جانب سے کیس چلانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، عدالت کا اپنا طریقہ ہے ، جیسے مرضی کیس چلائیں۔

کرپشن ریفرنس فیصلہ محفوظ

مزیدخبریں