کراچی(وقائع نگار) سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے ساتھیوں سے متاثرہ خاتون کا مسئلہ سن کر عدالت میں رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران راؤ انوار کے ساتھیوں سے متاثرہ خاتون عدالت میں پیش ہوگئی۔ خاتون نے کہا اسحاق لاشاری اور اسماعیل لاشاری راؤ انوار کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ میری زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔ بچوں کو اسکول تک نہیں لے جا سکتی۔ یہ بہت بد نام زمانہ پولیس افسر ہیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آئی جی سندھ خاتون کا مسئلہ سن کر عدالت میں رپورٹ پیش کریں۔ چیف جسٹس نے خاتون کو تحریری درخواست دینے کی ہدایت کردی۔
خاتون شکایت