مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ممبرسازی مہم جاری رہے گی: سلطانہ شاہین‘ روبینہ خلیل

ملتان (خاتون رپورٹر) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر ایم پی اے سلطانہ شاہین ضلعی جنرل سیکرٹری روبینہ خلیل نے کہا ہے کہ ملتان بھر میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ممبر سازی مہم جاری رکھی جائے گی اور ن لیگ کا پیغام خوشحال ترقی یافتہ پاکستان گھر گھر تک پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کے سلسلے میں مسلم لیگی رہنما¶ں افشین بٹ اور ثمینہ منیر کو ممبر سازی کے فارم دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سلطانہ شاہین

ای پیپر دی نیشن