اسلام آباد (آئی این پی )فاٹا اور خیبر پی کے کے ساتھ افغان سرحد پر 150 کلومیٹر علاقہ پر باڑ لگا دی گئی ہے ۔منصوبے پر 65 ارب 80 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے ۔وزارت دفا ع کی دستاویز کے مطابق افغانستان کے ساتھ بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔ فاٹا اور خیبر پی کے کے ساتھ افغان سرحد پر 150 کلومیٹر علاقہ پر باڑ لگا دی گئی ہے ۔ فاٹا اور خیبر پی کے کا 830 کلومیٹر کا علاقہ افغانستان کے ساتھ لگتا ہے۔ اس علاقہ میں باڑ لگانے پر 65 ارب 80 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے ۔ بلوچستان کے علاقہ میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے پر 56 ارب روپے خرچ آئے گا۔باڑ لگانے کا کام تین سے چار سال میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔
فاٹا، خیبر پی کے کیساتھ افغان سرحد پر 150کلومیٹر باڑ لگا دی گئی
Jan 28, 2018