سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈ و یثرنل نا ئب صدر انصاف لا ئیرز فورم امیدوار پی پی52 بیرسٹر چوہدری ارسلان ادریس چٹھہ نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام ملازمین کو زبردستی اکٹھا کرنے کے باوجود عمران خان کے جلسہ سے آدھے لوگ بھی آج کے جلسے میں نہ آئے جڑانوالہ کے عوام نے آج جلسے میں شرکت نہ کرکے 2013 کے الیکشن کے دوران کرپشن کے گارڈ فادر کو ضلع کے اعلان پر عمل درآمدنہ کروانے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور ثابت کردیا کہ محبِ وطن پاکستانی عدلیہ اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگر جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو اس کے ذمہ دار نواز شریف اور اس کے درباری ہوں گے، عوام کو لوٹنے اور بے قوف بنانے کا دور اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ پنجاب حکومت نے گنے کا ریٹ 180 روپے من مقرر کیا مگرصوبہ بھر کی کسی بھی شوگر ملز نے حکومت پنجاب کا ریٹ کسانوں کو نہیں دیا جو کہ بیڈ گوررننس کی ایک بدترین مثال ہے۔تاریخ کسانوں کیساتھ ہونیوالے مظالم کو نواز حکومت کے بدترین دور کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھے گی۔
جمہوریت ڈی ریل ہونے کے ذمہ دار نواز شریف ہونگے: ارسلان ادریس
Jan 28, 2018