لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق‘ سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ‘ راشد نسیم‘ حافظ محمد ادریس‘ اسد اللہ بھٹو‘ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ‘ میاں محمد اسلم‘ پروفیسر ابراہیم‘ عبدالغفار عزیز و دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے سید مودودی انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید شبیر احمد منصوری کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔