کلرک منشی نہیں وکلاءکے اساتذہ و رہنما ہیں: ملتان ڈسٹرکٹ بار

ملتان (سپیشل رپورٹر) کلرکس منشی نہیں بلکہ وکلاءکے استاد اور رہنما ہیں جس کا کلرکس تجربہ کار اور اپنے کام سے مخلص ہو گا اس کا وکیل بھی اتنا ہی کامیاب ہو گا کلرکس کے تمام مسائل کو بغور دیکھا جائے گا اور پہلی فرصت میں انہیں میرٹ پر حل کریں گے کلرکس کے لئے خوبصورت اور جدید آفس و ہال بنا کر دیں گے وکلاءکی تمام تحریکوں میں کلرکس کا کلیدی کردار رہا ہے جسے سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نومنتخب صدر ملک محبوب سندیلہ اور جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال اوجلہ نے ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار ملتان کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ کلرکس بار کے صدررائے محمد شفیع اور جنرل سیکرٹری حسن مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلرکس وکلاءکے ہر وقت شانہ بشانہ کھڑے ہیں وکلاءکی پریشانی کو اپنی پریشانی سمجھتے ہوئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے تقریب سے بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر مشتاق ٹیپو فنانس سیکرٹری نوید ہاشمی لائبریری سیکرٹری تصور منظور جوائنٹ سیکرٹری صائمہ ایوب ذیشان توقیر جاوید اقبال اعظم حسین سبطین رضا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ملتان بار

ای پیپر دی نیشن