صنعائ(این این آئی)یمن کی سمندری حدود میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے کی وجہ سے تیس افراد مارے گئے جبکہ باقی 122افرادکو بچالیاگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہاکہ یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا، جب مہاجرین سے کچھا کھچ بھری ایک کشتی میں یہ افواہ پھیلی کہ کسی نے حملہ کر دیا ہے۔ اس کشتی میں ایک سو باون افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تر کا تعلق صومالیہ اور ایتھوپیا سے تھا۔
یمن کشتی