ڈیو¶س(این این آئی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیو¶س پہنچے جہاں انہوں نے فقط 15 منٹ کا خطاب کیا اور میڈیا پر تنقید کے جواب میں عالمی کاروباری شخصیات نے انہیں خوب طنزیہ القابات سے نوازا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ تمام ممالک کو تجارت اور سلامتی کے امور میں امریکی تعاون اور دوستی کی یقین دہانی کراتے ہیں جبکہ سب سے پہلے امریکا کا مطلب تنہا امریکا نہیں سمجھا جائے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدر عالمی اقتصادی فورم میں پہلی مرتبہ شریک ہوئے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارت پر دیے جانے والے خطاب میں ڈیو¶س کے شرکاءخاموش رہے لیکن خطاب کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں عالمی تجارتی فورم کے شرکاءنے ڈونلڈ ٹرمپ کو ‘غلیظ’، ‘مطلبی’، ‘شیطان’ اور ‘جعلی’ پریس جیسے القابات سے نوازا۔
القابات