شدیددھند کے باعث گدو تھرمل پاور سٹیشن کے تمام یونٹ ٹرپ ہو گئے۔ ہفتہ کو گدو تھرمل پاور سٹیشن ٹرپ کرنے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی

Jan 28, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر‘ علاقائی نمائندوں سے) جنوبی پنجاب میں گیس اور بجلی بحران پھر سر اٹھانے لگا سردی میں شدت آتے ہی سوئی گیس غائب ہو گئی بجلی کی بھی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق سردی میں شدت آنے پر سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی شکایات شروع ہو گئی ہیں گزشتہ روز متعدد علاقوں میں دن میں وقت گیس بند رہی جبکہ بعض میں پریشر نہایت کم رہا صارفین لکڑیاں کوئلے اور مہنگی ایل پی جی جلانے پر مجبور ہو گئے گیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایک ٹا¶ن سیتل ماڑی وقاص ٹا¶ن گرین ٹا¶ن‘ احسن کالونی گلشن مدینہ کالونی‘ شاداب کالونی‘ زکریا ٹا¶ن‘ پیر خورشید کالونی‘ شریف پورہ‘ منظور آباد‘ گلگشت کالونی میں گیس کی بندش جاری رہی اور ممتاز آباد‘ علی ٹا¶ن‘ شاہ رکن عالم کالونی‘ نیو ملتان ‘ گارڈن ٹا¶ن‘ شالیمار کالونی‘ احمد آباد‘ عارف پورہ‘ سمیجہ آباد‘ شریف پورہ و دیگر علاقوں میں گیس کا پریشر نہایت کم رہا گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث صارفین شدید اذیت میں مبتلا رہے ۔ اس حوالے سے گھریلو صارفین نے گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے مزید براں وقاص ٹا¶ن‘ گرین ٹا¶ن اور سیتل ماڑی کے رہائشیوں نے بھاری بل آنے پر بھی احتجاج کیا ہے ۔ کوٹ ادو سے خبر نگار کے مطابق حالیہ سردی کی لہر کے ساتھ ہی محکمہ سوئی گیس کی طرف سے کمرشل اور گھریلو صارفین کیلئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے کمرشل خاص کر گھریلو استعمال میں آنے والی سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے لو گو ں کو شدید پریشانی کا سا منا کرنا پڑرہا ہے گھریلو استعمال کا چند ہفتے 900روپے میں گیس سلنڈر فروخت ہو نے والا اب 1350روپے میں فروخت ہو رہا ہے نا جا ئز منافع خور مافیا نے گیس کی لوڈشیڈنگ کا بھرپور فا ئدہ اُٹھا تے ہوئے لکڑی کی قیمتوں میں 500روپے فی من سے بڑھا کر 600روپے فی من ریٹ کردیئے ہیں اس طرح کو ئلے فروخت کرنے والوں نے بھی ان کے دیکھا دیکھی کوئلے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے ،متاثرہ شہرےوں نے بتاےا کہ کوٹ ادو شہر کے اکثر علاقوں میںرات9 بجے سے صبح 6 بجے تک سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جبکہ اس کے بعد فراہم کی گئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے ۔ جلالپور پیروالا سے نامہ نگار کے مطابق شجاعت پور وگردونواح میں 24گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے باعث اہل علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔بجلی کی مسلسل بندش سے اہل علاقہ کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ پانی کی کمی سے جانور بھی بے حال ہوگئے ہیں۔چیئرمین یونین کونسل ندیم خان لنگاہ ودیگر نے میپکو کے اعلیٰ حکام سے مسلسل بجلی کی بندش کا نوٹس لینے اور بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ خانیوال سے خبر نگار کے مطابق خانیوال شہر اور اردگرد کے علاقوں میں غیر اعلانیہ 6 سے 7 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں بعض اوقات پینے تک کا پانی میسر نہیں رہتا صارفین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشنڈنگ نے انسان کی زندگی اجیرن بنا دیا ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب بھر کی طرح شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند کا راج ، سڑکو ںپر ٹریفک کی رونی متاثر ، پٹرولنگ پو لیس حکام کی ہدایت کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور ڈرائیور ز حضرات اپنی گاڑیوں پر فو گ لا ئٹس کا استعمال کریں گاڑیوں کو قافلے کی شکل میں لے کر سفر کریں اور کسی بھی گاڑی کو ٹارگٹ بنا کر اس کے پیچھے اندھا دھند موت بھگائیں سفر کے دوران کسی بھی پریشانی کی حالت میں فوری طور پر پٹرولنگ پو لیس یا ٹریفک پو لیس سے رابطہ کریں ۔ ظریف شہید سے خبر نگار کے مطابق دوسرے شہروں کی طرح راجہ رام مٹوٹلی اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے کیسر پور میں ڈھوری والا پر ایل ۔ٹی کی تار ٹوٹ کر زمین پر گرپڑی ہے اہل علاقہ نے فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔ٹاٹے پور سے نامہ نگار کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا جس سے صبح اور شام کے وقت گیس مکمل نہیں ہوتا دن کے اوقات میں بھی پریشر انتہائی کم ہے جس سے لوگ شدید اذیت سے دوچار ہوئے ہیں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ لوٹھڑ فیڈر اورب جلی کی بھی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو چکا ہے۔ ٹبہ سلطان پور سے نامہ نگار کے مطابق ٹبہ سلطان پور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین واپڈا سراپا احتجاج بن گئے متعدد صارفین محمد امجد ڈاکٹر راشد نسیم خان منیس‘ محمد آصف بھٹی اور دیگر نے کہا ہے کہ آج کل بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہو رہی ہے بجلی کے وولٹیج اچانک کم ہو جاے سے صارفین کی الیکٹرانکس اشیاءجل گئی ہیں بل ڈسٹری بیوٹر گھروں میں بجلی بل بروقت نہیں پہنچانے بلکہ مخصوص دکانوں پر پھینک کر رفوچکر ہو جاتے ہیں انہوں نے چیف ایگزیکٹو میپکو سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے وہاڑی سے خبر نگار کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے جاری غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کوذہنی اذیت سے دوچار کررکھا ہے وہیں پر بجلی سے وابستہ روز گار کما نے والے افراد جن میں دھوبی ، درزی ، ویلڈنگ ، کمپیوٹر شاپس پر کام کرنے والوں کے ساتھ ساتھ الیکٹر یشن کا کام کرنے والے خالی جیب گھروں کو جا نے مجبور ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں نو بت فا قوں تک آچکی ہے شہریوں امان اللہ ، شکیل احمد ، جا وید ، عثمان ، فاروق، مزمل نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور سو ئی گیس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر ے تاکہ وہ اپنے بچوں کے لیے دووقت کی روٹی کما سکیں ۔ شجاع آباد سے خبر نگار کے مطابق شجاع آبادسکندرآباد اورگردنواح میں بجلی کا طویل بریک ڈوان بجلی کی طویل بریک ڈوان کی وجہ سے نمازیوں کے لیے مساجد میں پانی نایاب ہوگیا جس پر نمازیوں سمیت شہریوںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
گیس بجلی لوڈ شیڈنگ
کشمور‘ منڈی شاہ جیونہ‘ جھنگ(صباح نیوز‘نامہ نگاران) شدیددھند کے باعث گدو تھرمل پاور سٹیشن کے تمام یونٹ ٹرپ ہو گئے۔ ہفتہ کو گدو تھرمل پاور سٹیشن ٹرپ کرنے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ یونٹ 5 سے 15 تک کے یونٹوں سے بجلی کی پیداوار معطل ہوئی، جس سے جعفر آباد، نصیرآباد، صحبت پور، بولان، راجن پور اور رحیم یار خان کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سٹیشن ٹرپ ہونے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں کشمور، کندکوٹ، تنگوانی، جیکب آباد، شکارپور اور لاڑکانہ شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 8گھنٹے بعد بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا۔ جھنگ میں سردی کے باعث شہر اور گردونواح میں سوئی گیس غائب ہوگئی ،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے طلباءو طالبات ،ملازم پیشہ،کاروباری حضرات بغیر ناشتہ کیے ہی جانے پر مجبور ہوگئے ۔
گدو تھرمل

مزیدخبریں