کراچی: 30 ہزار رفاہی پلاٹوں میں سے 1500 کا قبضہ چھڑا لینا اچھی کارکردگی نہیں: جسٹس گلزار

Jan 28, 2018

کراچی (این این آئی) سپریم کورٹ نے کراچی میں رفاہی پلاٹوں پر قبضے ختم کرانے کی کے ڈی اے رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ کے ڈی اے حکام نے بتایا کہ عدالتی احکامات پر 1569 رفاہی پلاٹوں پر تعمیرات مسمار کر کے اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 30 ہزار رفاہی پلاٹوں میں سے 1500 کا قبضہ چھڑا لینا اچھی کارکردگی نہیں۔ دوران سماعت میئر وسیم اختر نے کہا کہ تجاوزات کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر جسٹس گلزار احمد نے میئر کراچی سے مخاطب ہو کر کہا یہ سب ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے یہ آپ لوگوں نے کیا ہے کسی اور کے زمانے میں نہیں ہوا۔ عدالت نے تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں