نوجوان تعلیم حاصل کر کے بلوچستان کی ترقی میں حصہ لیں: عبدالقدوس بزنجو اسلام آباد کا دورہ مختصر کر کے کوئٹہ پہنچ گئے

Jan 28, 2018

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کا روشن مستقبل صوبے کے نوجوانوں سے وابستہ ہے ملک کے دیگر صوبوں سمیت بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان اپنی تمام تر توجہ تعلیمی سر گرمیوں پر مرکوز رکھیں منفی سر گرمیوں سے اپنے آپ کو دور رکھتے ہوئے نوجوان صوبے کی تعمیر وترقی میں حصہ لیں۔ اسلام آباد کا دورہ مختصر کر کے کوئٹہ پہنچنے کے بعد نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلباء کے ساتھ پیش آنے واقعہ کی نہ صرف انہوں نے مذمت کی بلکہ اپنے طلباء کو بھی تلقین کر تے ہیں کہ وہ اپنے تمام ترتوجہ تعلیم پر مرکوز کریں کیونکہ نہ صرف ان کے والدین بلکہ صوبے کی بھی اپنے نوجوانوں سے امیدیں وابستہ ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے صوبے میں پہنچ کر بلوچستان کی تعمیر وترقی میں نہ حصہ لیں گے۔

مزیدخبریں