اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اٹلی مشترکہ معاشی کمشن کا اجلاس 29 اور 30 جون کو روم میں ہوگا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اجلاس میں ایجنڈا پر موجود مختلف آئٹمز پر غور کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان کمرشل اورسرمایہ کاری کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ ٹیکسٹائل‘ ٹریڈ‘ فٹ وئیر‘ ٹیکسٹائل‘ جم سٹون کے شعبوں میں تعاون کے لیے ’’لیٹر آف انٹینٹ‘‘ پر دستخط کیے جائیں گے‘ ٹی ڈیپ اور آئی سی ای اٹالین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔