اللہ آباد کی کمسن زویا کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے

لیاقت پور(نمائندہ خصوصی)اللہ آباد کی معصوم زویا عمران قتل کیس کی تفتیش بھی زینب کیس کی طرح اصل قاتل کو سرعام سزا دی جائے مرکزی انجمن تاجران اللہ آباد،کونسلرز اور شہریوں کے اجلاس میں میاں زاہد رزاق ،رانا ذوالفقار علی اور چوہدری بشارت علی نے کہا ہے کہ ایک سال گزر گیا اللہ آباد کی معصوم زویا عمران کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف قصور کی زینب کی طرح زویا کے قتل کی تفتیش کرائے تو اصل قاتل اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے اس موقع پر رانا خالد محمود چنڑ نے کہا کہ اللہ آباد تا لیاقت پور ون وے روڈ کے کام کی رفتارتیز کی جائے کیونکہ مٹی اڑنے سے دکانوں میں بیٹھنا محال ہو جاتا ہے چوہدری بشارت علی نے کہا کہ بھٹی چوک میری رہائش گاہ کے قریب بجلی کا کھمبا ٹیڑھا ہو چکا ہے جس سے آئے روز ٹریفک ٹکرانے سے تار ٹوٹ جاتی ہیں۔ اس موقع پر کونسلر سعید احمد کلہوڑہ، رانا محمد نفیس راجپوت، چوہدری بشیر احمد نیوز ایجنٹ صدر اخبار فروش یونین، رانا خالد محمود چنڑ، فیاض عباسی، ملک صغیر احمد مسن، ڈاکٹر امتیازگجر، عبدالوحید بھٹی، اختر شاہین، ملک شمشاد احمد، خرم شہزاد، محمد ایاز خان، محمد ارشاد شاہ اور رانا عرفان احمد سمیت دیگر شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن