لاہور (خصوصی رپورٹر) نوائے وقت کے ڈپٹی چیف رپورٹر سید شعیب الدین کے صاحبزادے معظم الدین کی دعوت ولیمہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب ہائوسنگ سوسائٹی (صحافی کالونی ) میں بخیر و خوبی سرانجام پائی، ولیمہ کی تقریب میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، لارڈ میئر لاہور کرنل مبشر ماویہ ، پی آئی او وفاقی حکومت سلیم بیگ ، ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی سید محمد طاہر، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل دیوان غلام محی الدین ایم ایل اے ، میاں اسلم اقبال ایم پی اے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نوید چوہدری، چوہدری منور انجم، اورنگ زیب برکی، ڈاکٹر ضیاء اللہ بنگش، جاوید اختر ، سابق ایم پی اے میاں محسن لطیف، سینئر صحافیوں سلیم بخاری، دلاور چوہدری، خواجہ فرخ اعظم چوہدری ، سلمان غنی، زاہد خان، مقصود احمد ، سی ای او نوائے وقت گروپ اعظم بدر ، جی ایم مارکیٹنگ بلال بٹ، ڈپٹی میئرسواتی خان، ڈپٹی میئر اعجازحفیظ ‘اختروحید شیخ اورمظہرحسین نمایاں تھے۔