حکومتی اراکین نے زراعت کے منصوبوں کو ا نتخابی مہم کا حصہ بنالیا

Jan 28, 2018

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے زرعی منصوبوں کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنانا شروع کر دیا ، جنوبی پنجاب میں (ن) لیگ کے اراکین نے کسان پیکج کو اپنی مہم کا منشور بنالیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین زرعی اجناس کی بہتر پیداوار کو اپنی کارکردگی قرار دے رہے ہیں اور اسمبلی گائوں گائوں کسانوں کی فلاح اور بہود کو بر وقت اقدام قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قریہ قریہ جا کر یہ اراکین اسمبلی اپنی مہم چلا رہے ہیں اور گندم کی ریکارڈ پیداوار کو بھی حکومت کی کارکردگی قرار دے رہے ہیں ، (ن)لیگ کے رہنما جنوبی پنجاب کے اراکین سورج مکھی کی کاشت جنوبی پنجاب کو بڑے منصوبے کو اپنے حق میں استعمال کررہے ہیں، جنوبی پنجاب کیلئے مقرر کئے گئے کل ہدف کا تقریباً90فیصد یعنی 1لاکھ78ہزار ایکڑ صرف جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنز ملتان،بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان کیلئے ہے۔خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت تیلدار اجناس(سورج مکھی اور کینولہ) کی کاشت پر بذریعہ وائوچرز 5ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔رجسٹرد کسانوں کوسورج مکھی کی کاشت پر10ایکڑتک سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ سورج مکھی فصل کی بروقت خریداری کو یقینی بنانے کیلئے علاقائی سطح پر مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ملکی خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیلدار اجناس کی منافع بخش کاشت بارے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی کی فراہمی کیساتھ بہتر قیمت بھی دلوائی جائے گی۔حکومت پنجاب زرعی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کی مشترکہ کاوشوں سے سورج مکھی کی پیداوار میں اضافہ کو ممکن بنا کر ملک کے خوردنی تیل کے درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں