پشاور،گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی

Jan 28, 2018

پشاور (صباح نیوز) پشاور کے نواحی علاقہ پھندو میں ایک گھر میں گیس کاسلنڈر پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پھندو کے علاقے شہید آباد کے ایک گھر میں ہفتے کی صبح گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا۔ سلنڈر پھٹنے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی سے خواتین اور بچوں سمیت 9افراد جھلس گئے۔

مزیدخبریں