فیصل آباد+ سیالکوٹ+ سرگودھا (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) خاتون کی مبینہ خود کشی، نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکرجان دیدی، اولاد نہ ہونے پر ایک شخص نے پھندا لے لیا۔ مطابق تھانہ گڑھ کے علاقہ چک نمبر547گ ب کی دو بچوں کی ماں آسیہ بی بی کی شادی پانچ سال قبل اصغر سے ہوئی تھی آسیہ نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی آسیہ کی والدہ نے الزام لگایا آسیہ کے سسر اور دیور نے مل کر اس کی بیٹی آسیہ کو جان بوجھ کر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کا الزام لگا کر قتل کر دیا پولیس تھانہ گڑھ نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آسیہ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ سرگودھا کے نواحی علاقہ 131 شمالی میں 32 اعظم نے ڈیرہ کی چھت سے پھندا باندھ کر موت کے گلے لگا لیا بعض ذرائع کے مطابق اس نے اولاد نرینہ سے محرومی کی وجہ سے خود کشی کی ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔مزید پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر دی گئی ۔ سیالکوٹ میں ہندل روڈ پر گجرانوالی گائوں میں نامعلوم وجہ پر 30سالہ نوجوان عمر نے زہریلی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ زہریلی گولیاں کھانے سے عمر کی حالت بگڑی ہسپتال لیجایا گیا جہاں تاب نہ لاتے چل بسا۔نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔