ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) قادر آباد کول پاور پلانٹ پر ایک اور چینی ماہر ینگ چن بیہوش ہو گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا۔ چینی ورکروں اور انجینئروں میں معدہ اور منہ کی پراسرار بیماری پھیلی ہوئی ہے جس سے متا ثرہ درجنوں چینی باشندوں کو قادر آباد کول پاور پلانٹ سے سول ہسپتال ساہیوال اور نیشنل ہسپتال لاہور داخل کرایا جا چکا ہے۔