کوہاٹ: گھر پر دستی بموں سے حملہ، ایک پھٹ گیا دوسرا ناکارہ بنا دیا، جانی نقصان نہیں ہوا

کوہاٹ (نامہ نگار) کوہاٹ کے نواحی علاقہ کمسام میں گھر پر دستی بموں سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب نامعلوم افراد نے تھانہ استرزئی کی حدودمیں واقع نواحی علاقہ کمسام میںشاہ حنیف حسن ولد غلام حسن کے گھر پر دو دستی بم پھینکے جن میں سے ایک بم گھر کے صحن میںدھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ دوسرا بم پھٹ نہ سکا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ واردات کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن