پیرس (این این آئی) پیرس کے درمیان سے بہنے والے دریائے سین میں طغیانی کے باعث شہر میں پانی میں ڈوب گیا۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی ۔ ریسکیو اہلکاروں نے دریائے سین کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خوشبوؤں کا شہر زیر آب آ گیا۔ دریائے سین میں طغیانی کے باعث پیرس کے گلی کوچے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ شہر کے اندر ٹرین سروس معطل، سڑکوں پر بھی کشتیاں چلنے لگیں۔پیرس کی مئیرنے کہاکہ ویک اینڈ تک پانی کی سطح بلند ہوتی رہے گی۔ ریسکیو اہلکاروں نے دریائے سین کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔