آسٹریلین اوپن ویمنز ٹائٹل کیرولین کے نام

میلبرن (اسپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جانے والے سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے فائنل میں ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر دو کیرولین ووزنیاکی نے رومانیہ کی عالمی نمبر ایک سیمیونا ہیلپ کو تین سیٹس کے سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم جیت لیا ہے۔ووزنیاکی نے دو گھنٹے 50 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں 7-6، 3-6 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی اور اس فتح کے بعد نئی آنے والی عالمی رینکنگ میں ان کی پہلی پوزیشن یقینی ہو گئی ہے۔27 سالہ ووزنیاکی اور 26 سالہ ہیلپ اپنا تیسرا گرینڈ سلیم فائنل کھیل رہے تھے اور یہ ان دونوں کے درمیان ساتواں مقابلہ تھا۔ اس میچ کے نتیجے کے بعد ووزنیاکی کو ہیلپ ہر 5-2 کی سبقت ہو گئی ہے۔سیمیونا ہیلپ کو فائنل تک پہنچنے کے لیے سخت مقابلہ کرنا پڑا تھا اور پہلے کے راؤنڈز میں انھیں مختلف مواقعوں پر شکست کا سامنے کرنا پڑا تھا لیکن اس کے باوجود انھوں نے ہمت نہ ہاری اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔کیرولین ووزنیاکی کو بھی دوسرے راؤنڈ میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا لیکن انھوں نے میچ پوائنٹ بچایا اور اگلے راؤنڈز میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ادھر خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں ہنگری کی ٹیمیا بابوس اور فرانس کی کرسٹینا ملاڈنوچ نے روس کی ایکاٹرینا ماکاروا اور الینا ویسنینا کو 6-4، 6-3 سے ہرا کر جیت اپنے نام کر لی۔مردوں کے ڈبلز فائنل میں کروشیا کے ماٹے پاویچ اور آسٹریا کے اولیور ماراچ نے کولمبیا کے رابرٹ فاراح اور جوان سباسشیان کو شکست دے کر گرینڈ سلیم اپنے نام کر لیا۔اتوار کو مردوں کا فائنل کھیلا جائے گا جس میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے کروشیا کے مارن چلچ کا مقابلہ کریں گے۔ گذشتہ سال ہونے والے والے ومبلڈن مقابلے کے فائنل میں ان دونوں کا سامنا ہوا تھا لیکن چلچ پیر میں انجری کے باعث مقابلے سے دستبردار ہو گئے تھے۔اپنا تیسرا گرینڈ سلیم فائنل کھیلنے والے مارن چلچ 2014 میں یو ایس اوپن جیت چکے ہیں جہاں سیمی فائنل میں انھوں نے فیڈرر کو ہی باآسانی شکست دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...