پیپلزپارٹی کا اصولی موقف ہے فاٹا خیبر پی کے کا حصہ ہو: آصف زرداری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے پی کا اجلاس آصف علی زرداری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کے پی کی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ پارٹی عہدیداروں نے پارٹی صدر کو کے پی میں خراب حکمرانی کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔ آصف علی زرداری نے فاٹا کے کے پی میں ضم ہونے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا اصولی موقف ہے کہ فاٹا کے پی کا حصہ ہو۔ فاٹا کے عوام کے لئے پشاور ہائی کورٹ تک رسائی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ آصف علی زرداری نے معصوم بچی عاصمہ جس کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ معصوم بچی کے والدین کی ہر ممکن قانونی اور اخلاقی مدد کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...