نقیب اللہ کیس کی جوڈ یشل انکوا ئری کرائی جائے جرگہ عمائدین کاسپریم کورٹ کے باہر مظاہرہ

اسلام آباد(صباح نیوز)پختون قومی جرگہ کے عمائدین سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر پہنچ گئے ، شرکا ء نے ہاتھوں میں نقیب محسود کی حمایت میں بینر اٹھار رکھے ہیں ۔جرگہ کے عمائدین مطالبہ کر رہے تھے کہ نقیب اللہ کیس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے سے ہٹنے کی ہدایت کی گئی ۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہوئے۔واضح رہے کہ 13 جنوری کو نقیب اللہ محسود کو جعلی مقابلے میں مارے جانے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہفتہ کو ہو ئی جس کے لیے سندھ پولیس نے 150 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جمع کرادی تھی۔

ای پیپر دی نیشن