اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات مصالحتی عدالتوں کو بھجوائے جائیں: امجد ملک

پیرس/ کویت سٹی ( صاحبزادہ عتیق)/عبدالشکورابی حسن ( اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن کے چیئرمین امجد ملک نے کہا ہے اوورسیز پاکستان قوم کا بڑا اثاثہ ، ان کی خدمت کے لئے فائونڈیشن سرگرم ہے، وہ سکائپ پر بزنس فورم کے چیئرمین حفیظ خان سے بات کر رہے تھے ۔ اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے چئیرمین امجد ملک نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درجہ دوئم کا شہری سمجھنے کی بجائے ان کے زیر التواء مقدمات جلد نمٹانے کے لئے مصالحتی عدالتوں کو بھجوائے جائیں۔نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صرف صوبہ پنجاب سے نوے لاکھ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں جنہیں پاکستان پہنچنے پران کے قانونی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے اوورسیز پاکستانیوں کو کو ووٹ کا حق آئین کا تقاضا ہے،،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کونہ صرف ووٹ کا حق دیا جائے بلکہ سینٹ ،،قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں متناسب نمائندگی کے تحت ان کے لئے پانچ پانچ سیٹیں مختص کی جائیں،امجد ملک نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کوپاکستانی شہریت برقرار رکھنے اورپاکستان میں بینک اکاونٹس کھلوانے کی اجازت دی جائے۔۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جلد داد رسی اور زیر التواء مقدمات کو مصالحانہ انداز سے جلدجل کرنے کے لئے مصالحتی عدالتوں کو بھجوائے جائیں۔کویت سے پی آئی اے کی فلائٹ کی بندش پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور منسوخی افسوسناک ہے اس سے تارکین وطنْ کے آنے جانے میں رکاوٹیں پیدا ہوں گے اور خاص طور پر میت کے ترسیل میں بے جا رکاوٹیں پیدا ہوں گے، کمیونٹی کی آواز پر معاملہ متعلقہ وزارت اور وزیراعظم سے اٹھا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...