ملتان: حکومت سوائن فلو پر قابو پانے میں ناکام‘ مزید2 مریض جاں بحق

Jan 28, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت، محکمہ صحت اور نشتر انتظامیہ سوائن فلو (سیزنل انفلوئنزا) پر قابو پانے میں تاحال ناکام ہیں۔ گزشتہ روز مرض سے متاثرہ مزید 2 مریض جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والے افراد کی تعداد 38 ہو گئی۔ جبکہ مزید 7 نئے مریض ہسپتال داخل کرائے گئے ہیں۔ اس ضمن میں گزشتہ روز مرنے والے 22 سالہ مرد اور 32 سالہ خاتون کا تعلق خانیوال سے تھا اور دونوں نشتر ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔

مزیدخبریں