چینی فضائی کمپنی نئے طیارے کے ذریعے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی پیغام کی تشہیر کرے گی

چارلسٹن ( آئی این پی/زنہوا ) چین کی فضائی کمپنی شیامن ایئرلائنز نے گذشتہ روز پائیدار ترقی کے اقوام متحدہ پیغام والا اپنا پہلا طیارہ موصول کیا ہے ، توقع ہے کہ اس سے دنیا بھر میں اس پیغام کی تشہیر ہو گی ،اس بوئنگ طیارے کو اقوام متحدہ کی منظور کردہ جگر کے ساتھ پینٹ کیا گیا ہے جس پر 17نکاتی پائیدار ترقیاتی مقاصد (ایس ڈی جیز ) کی علامت اور چینی اور انگریز ی میں تحریریں درج ہیں ۔شیامن ایئرلائنز کے صدر جیائو ڈونگ نے طیارہ حوالے کئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی نے پائیدار ترقی کا عزم کر رکھا ہے خاص طورپر 2017ء کے اوائل میں اس ایجنڈے کی تشہیر کیلئے اقوام متحدہ کا ساتھی بننے کے بعد سے ۔انہوں نے کہا کہ حوالے کئے جانیوالا یہ نیا طیارہ ’’ پائیدار ترقیاتی مقاصد‘‘ کیلئے عالمی امیج کا سفیر بنے گا اور یہ جلد ہی آسٹریلیا اور امریکہ جیسے ممالک کے علاوہ ایشیاء ، یورپ میں بین البراعظمی پروازیں شروع کر ے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...