الجزائر سٹی(این این آئی)افریقی ملک الجزائرکی سپریم اسلامی کونسل نے ایک نیا فتویٰ جاری کیا ہے جس میں جاری کردہ وزارت مذہبی امورو واوقاف کے اس بیان کی تائید کی گئی ہے جس میں الجزائری شہریوں کی خفیہ طریقیسے یورپ منتقلی کو کو حرام قرار دیا گیاتھا۔عرب ٹی وی کے مطابق الجزائر کے وزیر برائے مذہبی امور محمد عیسیٰ نے سپریم اسلامی کونسل کے فتوے کی تائید کی ۔ اس فتوے میں الجزائر سے شہریوں کی غیرقانونی یورپ منتقلی کو شرعام حرام قرار دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بیرون ملک غیرقانونی نقل مکانی کو حرام قرار دینے سے متعلق یہ فتویٰ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔الجزائر کے وزیر برائے لوکل گورنمںٹ نے سپریم کونسل کے فتوے کی تائید کی ہے مگر ساتھ ہی کہاہے کہ محض فتوے بازی سے شہریوں کو یورپ ھجرت سے روکنا کافی نہیں ہوگا۔ حکومت نوجوان طبقے کو بنیادی مراعات فراہم کرے تاکہ نوجوانوں کا یورپ کی طرف نقل مکانی کا رحجان کم ہو۔ اسی طرح علما ء کرام مساجد میں وعظ وتبلیغ کے ذریعے بھی نوجوانوں کو اپنے وطن سے وابستگی اختیار کرنے کی تلقین کریں اور انہیں یورپ جانے سے روکنے کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔نقل مکانی کی روک تھام کے حوالے سے جاری کردہ فتوے پر شہریوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض عوامی حلقوں نے اسے حکومت کی سیاسی فواید حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو موجودہ بحرانوں اور نقل مکانی کی روک تھام سے نکالنے لیے فتوے سے ہٹ کردیگر اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔