حیدرآباد : زہریلی شراب پینے سے 2 افراد ہلاک ٗ3 زخمی

Jan 28, 2018

حیدر آباد (این این آئی)حیدرآباد کے نواحی علاقے گوٹھ جتوئی میں زہریلی شراب پینے سے دوافراد ہلاک اور 3 افرادکی حالت غیر ہوگئی، جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ کے مطابق گوٹھ جتوئی میں زہریلی شراب پینے سے دو افراد ہلاک اور3 کی حالت غیر ہو گئی ٗ ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید عالم اوڈھو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہٹری غلام حسین ڈاہری کو معطل کردیا۔ڈی آئی جی حیدرآباد نے زہریلی شراب کی فروخت کے معاملہ پر تحقیقات کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں