قبولہ: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 16 سالہ طالبہ کی خودسوزی

قبولہ(نامہ نگار)آٹھویں جماعت کی سولہ سالہ طالبہ نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خود سوزی کرلی۔ تفصیل کے مطابق محلہ پیر حضوری میںگورنمٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول کی طالبہ حنا مقصود نے کمرے میں بندہو کراپنے اوپر تیل جھڑک کر آگ لگا لی جبکہ اس کی والدہ سودا خریدنے بازار گئی ہوئی تھی۔ گھر سے دھواں اٹھنے پر اہل محلہ نے کمرے کا دروازہ توڑ کر آگ پر قابو پایا تو حنا جل کر کوئلہ بن چکی تھی۔ حناء کے والد محمد مقصود نے دوسری شادی کر رکھی ہے جو اسلام آبادمیں رہائش پذیر ہے اور بھائی محنت مزدوری کے سلسلہ میں ساہیوال میں رہتاہے۔مقامی پولیس اور فرانزک لیب نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...