کشمور: بس الٹنے سے 26 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

کشمور (نامہ نگار) کشمور کے نزدیک سندھ پنجاب کے بارڈر دیرہ موڑ کے مقام پر سوات سے کراچی آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 26افراد زخمی، 4کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کشمور و شاہ والی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمور کے نزدیک سندھ پنجاب کے بارڈر دیرہ موڑ کے مقام پر سوات سے کراچی آنے والی مسافر کوچ شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی مسافر کوچ الٹنے کی وجہ سے سراج احمد ، رومی فراز، حمیدہ بی بی، نوراحمد سمیت 26سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو کشمور ، شاہ والی اور گڈو کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن