لاہور(صباح نیوز)لاہور سے مانچسٹر جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو منشیات کی اطلاع پر چیکنگ کیلئے روک لیا گیا، پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔گزشتہ روزمانچسٹر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 709 کو منشیات کی اطلاع پر چیکنگ کے لیے روکا گیا۔ اے این ایف کا عملہ ایک گھنٹہ جہاز کی چیکنگ میں مصروف رہا۔ اس دوران پی آئی اے اور اے این ایف حکام کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی ۔اے این ایف نے ایک گھنٹہ بعد جہاز کو کلئیر قرار دے دیا جس کے بعد پرواز کو روانہ کردیا گیا۔