واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ میں صلح ہوگئی۔ امریکی صدر ٹرمپ کے فحش اداکارہ سے مبینہ سکینڈل پر میلانیا ناراض ہوگئی تھیں اور ہوٹل میں رہائش اختیار کرلی تھی۔ میلانیا اور ٹرمپ کے ساتھ ڈیووس بھی نہیں گئیں تاہم بعد میں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔