پشاور میں خواجہ سرا کا اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، چیف جسٹس کا از خود نوٹس 3 روز میں رپورٹ طلب

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس نے خیبر پی کے میں خواجہ سرا سے اجتماعی زیادتی کے معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹ پر نوٹس لیا جس میں کہا گیا تھا کہ پشاور میں اٹھارہ سالہ خواجہ سراء کو نو افراد نے مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والا خواجہ سراء اپنی برادری کا سرگرم کارکن تھا، میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ سراء نے پشاور کے گلبہار پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...