جڑانوالہ جلسہ کی جھلکیاں نوازشریف ’’آئی لو یو‘‘ کے نعروں کا جواب دیتے رہے‘ بلٹ پروف شیشہ ہٹوا دیا

جڑانوالہ (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)نواز شریف اور مر یم صفدر نے دوپہر 12بجے میونسپل سٹیڈیم میں عوام سے خطاب کرنا تھا لیکن شام 4بج کر20منٹ پر جلسہ گاہ پہنچے۔٭ نواز شریف مریم کے ہمراہ براستہ بچیکی جڑانوالہ آئے ۔٭ کار کنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا۔ ٭ نوازشریف نے کہا میں آج بہت جوش میں ہوں عوام اور میرے درمیان مت آئو۔ ٭ عوام نے مجھے وزیر اعظم بنایا اور پانچ افراد نے نکال دیا۔ ٭ میاں نواز شریف نے آئی لو یو کا جواب آفکورس ہاٹ آئی لو یو کہہ کر دیا۔ ٭ نواز شریف جلسہ گاہ کے اردگرد چھتوں پر کھڑے مردو خواتین کو مخاطب کر کے جواب لیتے رہے۔ ٭ شدید سردی کے باوجود متوالوں نے منظم ہو کر تقاریر سنیں۔ ٭ میونسپل سٹیڈیم میں مردوں کی نسبت خواتین کی تعداد کم تھی۔ ٭کئی ایم پی ایز، ایم این ایز ، وکلاء اور صحافیوں کو لسٹ میں نام نہ ہونے پر پولیس اہلکاروں نے اندر نہ جانے دیا۔ ٭ 120فٹ لمبا 24فٹ چوڑا اور 10فٹ اونچا سٹیج بنایا گیا تھا ٭ جلسے میں کیمرہ مین کے کھڑے ہونے والا ٹیبل گرا جس سے چند افراد معمولی زخمی ہوئے۔مریم نواز اور نوازشریف نے خطاب سے پہلے بلٹ پروف شیشہ ہٹوا دیا۔

ای پیپر دی نیشن