دبئی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری 28 برس کی ہو گئیں۔ دبئی میں مقیم بختاور بھٹو نے اپنی 28ویں سالگرہ کو ایک ایڈونچر کا روپ دیتے ہوئے اپ لائن کا لطف لیا۔ انہوں نے دبئی میں دو بلند عمارتوں سے بندھے تار کے سہارے ہواؤں میں سفر کیا اور 28ویں سالگرہ کا جشن بھرپور انداز میں منایا۔