لاہور (نمائندہ سپورٹس) چاچا کرکٹ بورڈ کے رویے سے نالاں ہیں۔1980ء کی دہائی سے شارجہ میں شروع ہونیوالے میچ ان کی دلچسپی کا باعث بن گئے۔1986میں کھیلے گئے میچ میں جاوید میانداد کے چھکے نے انھیں کرکٹ کے عشق میں مبتلا کر دیا۔اس کے بعد سے شارجہ میں ہرمیچ میں یہ نظر آنے لگے۔ بعد میں انہوں نے اپنا کام چھوڑ کر باقاعدگی سے پاکستان کے میچوں میں جانا شروع کر دیا۔ پی سی بی کے رویے سے پریشانچا چا کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیا ستد ا نو ں اور بیوروکریٹس کو سہولیات ملتی ہیں، پی سی بی نے میرا 26ہزار کا ماہانہ وظیفہ بھی بند کر رکھا ہے، درخواست پرکسی نے نوٹس نہیں لیا ، پی آئی اے ہزاروں افراد کو مفت سفری سہولیات فراہم کرتی ہے لیکن مجھے ایک بھی سفر سپانسر نہیں کیا۔