صدر اہل خانہ کیساتھ کھانا کھانے ڈیفنس کے ریسٹورنٹ پہنچ گئے، شہریوں نے سیلفیاں لیں

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت عارف علوی کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں واقع ریسٹورنٹ پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر عارف علوی نے ریسٹورنٹ میں اہل خانہ کیساتھ کھانا کھایا۔ اس موقع پر ریسٹورنٹ میں موجود شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے صدر مملکت سے ملاقات کی اور سیلفیاں لیں۔ صدر عارف علوی خوشگوار موڈ میں نظر آئے، انکے پروٹوکول میں صرف تین گاڑیاں تھیں۔
صدر / کھانا

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...