سرکاری امورکی بر وقت ادائیگی میں ناکامی پرایس ایچ او نصیر آ باد طارق پرویز معطل

Jan 28, 2019

لاہور(نامہ نگار) ایس ایچ او نصیر آ باد طارق پرویز کو سرکاری امورکی بر وقت ادائیگی میں ناکامی اور ناقص سپرویژن پر معطل کیا گیا ہے۔لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق ریکارڈ یافتہ منشیات فروش عمران عرف مانی کو 17 جنوری کی رات منشیات کی بھاری مقدار سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاتا ہم سابق ایس ایچ ا و نصیر آ باد طارق پرویز نے ایف آئی آ ر کے اندراج میں جان بوجھ کر تاخیر کی۔

مزیدخبریں