اسلام آ با د (وقائع نگار خصوصی+ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان بچوں کو بتاتے کہ مشرف کی گود میں کون بیٹھا تھا ، شہباز شریف پہ بات کرنے سے پہلے شہباز شریف شریف ، جیسی تین میٹرو بنا کر دکھائیں ۔نوازشریف اور شہبازشریف نے تین میٹروز 90ارب میں بنائیں، آپ نے پشاور میٹرو کے ایک ٹریلین کے کھڈے قوم کو دئیے، اتوار کو خواجہ محمد آصف نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو بتائیں لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ نوکری کدھر ہے ، عوام کو بتائیں کہ آپ نے نئے بجٹ میں روپے فی گھر رکھ کے عوام کا مذاق اڑایا ہے ، عوام انتظار میں ہے کہ ارب کدھر ہیں جو آپ نے لوٹا ہوا پیسا واپس لانا تھا ، کدھر ہیں ارب ڈالر جو آپ نے کہا تھا نوازشریف نے باہر بھیجے ہیں ۔ سلیکڈد وزیراعظم صرف احتساب کے نعرے کے پیچھے چھپ کے وار کر سکتا ہے ، عوام کو بتا کی پچھلے پانچ ماہ میں ارب روپے کے نوٹ چھاپے ہیں اور بتائیں کس کی جیب میں گئے ہیں۔ مسلم لیگ کی بنائی ہوئی ایمنیسٹی پہ تنقید کرتے ہو اور ہمشیرہ نے اسی ایمنیسٹی کی چھتری کے نیچے پناہ لی۔عمران مانگیں رسیدیں اور منی ٹریل گھر والوں کے جن کے نام پہ آپ نے بے نامی جائیداد بنائی۔پانچ ماہ میں بدترین ناکامیوں کی وجہ سے ذہنی توازن کھوچکے ہیں ۔عمران صاحب یونیورسٹی کے بچوں کو بتانا تھا کہ ان کی حکومت کے پانچ ماہ میں مہنگائی دوگنا ہوچکی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی باتیں خلفار راشدین والی اور طرز عمل ابو جہل والا ہے ۔ کیوں کہ ان کی سیاست جھوٹ ، گالی اور غنڈا گردی پر کھڑی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب قوم کو علیمہ باجی کی جادوئی سلائی مشین کے راز، جہانگیر ترین کی اے ٹی ایم اور پی ٹی آئی کے جعلی غیرظاہرشدہ 18ان بنک اکاونٹس کی تفصیل بتائیں جن میں یہودیوں اور انڈینزسمیت بیرونی دنیا سے آپ کوبھاری فنڈنگ ہوئی۔ قوم کو لیکچر دینے کے بجائے یہ بتائیں کہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کی لوٹی ہوئی دولت کب قوم کو واپس کریں گے؟ سلیکٹڈ وزیراعظم اور مشرف آمریت کے تسلیم شدہ سلطانی گواہ کو سیاسی تاریخ پر لیکچر زیب نہیں دیتا، قوم کو عمل کرکے دکھائیں جس میں اب تک آپ ہر محاذ میں صفر ثابت ہوئے ہیں۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ فواد صاحب پہلے اپنی حکومت کو پاوں پر کھڑا کریں پھر اداروں کی بات کریں۔ منی بجٹ کے نام پر فنانس بل میں ’باجی کلاز‘ کے ذریعے جو این آر او دیا گیا، قوم اس کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج وزیراعظم نے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں عامیانہ خطاب کا’گنیز بک‘ ریکارڈ قائم کیا۔ عوام کو بتائیں کہ مشرف کی گود میں کون بیٹھا تھا، کون ان کے ریفرنڈم کی مہم چلارہا تھا، جھنڈے اور بیج تقسیم کررہا تھا اور فخر سے ان کے ریفرنڈ میں ووٹ ڈالتے ہوئے تصویریں بنوارہا تھا۔
خواجہ آصف/ مریم اورنگزیب
بتائیں مشرف کی گود میں کون بیٹھا‘ عمران کی باتیں خلفائے راشدین والی‘ طرزعمل ابوجہل والا ہے : مسلم لیگ ن
Jan 28, 2019