مزارشریف میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ ناکام‘ افغان خاتون دستی بم اندر لے جاتے پکڑی گئی

Jan 28, 2019

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا جس کے بعد حفاطتی وجوہ کے تحت قونصل خانہ بند کر کے ویزا سروس معطل کر دی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایک افغان عورت نے اپنے ذاتی ہینڈ بیگ میں چھپا کر دستی بم پاکستانی قونصل خانہ کے اندر لے جانے کی کوشش کی جسے پولیس نے گرفتار کر لیا اور اس سے اس ناکام حملہ کے منصوبہ سازوں کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کے بعد مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانہ بند کردیا گیا ہے اور قونصل خانہ فول پروف سکیورٹی کی فراہمی تک ویزا فراہمی کیلئے بند رہے گا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے افغان وزارت خارجہ سے قونصل خانے کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے اور تحقیقات کے نتائج پاکستان کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزار شریف

مزیدخبریں