دکی: کوئلہ کی کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے سے 2 کان کن جاں بحق

Jan 28, 2019

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کی کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے سے دو کان کن زندگی کی بازی ہار گئے۔ کان کنوں نے نعشیں ہسپتال منتقل کی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دکی میں واقع مقامی کوئلہ کی کان میں مزدور معمول کے مطابق کام کر رہے تھے کہ اس دوران کان سے کوئلہ باہر لے جانے والی ٹرالی کی رسی ٹوٹ گئی۔ ٹرالی کی زد میں آنے والے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ کان کنوںنے نعشیں ہسپتال منتقل کیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں