ترکی/لاہور( این این آئی )ماضی کی مشہور اداکارہ روحی بانو کی میت پاکستان لانے کے لیے ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے ان کی بہن روبینہ یاسمین سے رابطہ کرلیا ۔انہوںنے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے انہیں آج (پیر ) کے روز بلایا ہے اورسفارتخانہ روحی بانو کی میت پاکستان بھجوانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ روحی بانو کی میت جلد سے جلد پاکستان لےجائی جائے ۔
روحی بانوں