اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتےہو ئے کہا ہے کہ فواد چودھری صاحب پہلے اپنی حکومت کو پا ﺅں پر کھڑا کریں پھر اداروں کی بات کریں ،بتائیں قوم کو کہ عمران صاحب کا ویژن صرف، جھوٹ ، جھوٹ اور جھوٹ ہے ،سب سے پہلے اپنے سیلیکٹڈ وزیراعظم کو سیاسی تاریخ کا مطالعہ کرائیں۔ عوام پوچھ رہی ہے کہ علیمہ باجی کی جادوئی سلائی مشین کہاں سے ملتی ہے ،منی بجٹ کے نام پر فنانس بل میں باجی کلاز کے ذریعے این آر او دیا گیا، اس پر قوم کو جواب دیں۔ پختونخوا کے ہیلی کاپٹر اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا جواب نیب کو دیں،قوم کو جواب دیں کہ آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کے ذریعے بنی گالا کا محل کیسے خریدا ؟ چندہ کیسے چوری کیا گیا؟قوم کو بتائیں علیمہ باجی نے سلائی مشین کے ذرئیے اربوں کی جائیداد کیسے بنائی؟ قوم کو جواب دیں کہ عمران صاحب نے آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کے ذریعے بنی گالا کا محل کیسے خریدا ؟ چندہ کیسے چوری کیا گیا؟ چندہ ، تعلیم اور سیلاب کے پیسے چوری کا جواب دیں جن سے علیمہ باجی نے غیر قانونی جائیدادیں بنائیں۔
مریم اورنگزیب