منیلا(صباح نیوز+ اے پی پی) جنوب مغربی فلپائن میں چرچ میں ہونے والے دو دھماکوں میں 30افراد ہلاک اور 74 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی فلپائن کے علاقے سولوکے زولو میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے۔ دھماکے سولو صوبے کے شہر جولو کے چرچ میں ہوئے جس میں 17 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔فلپائنی پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی‘ تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتا لوں میں منتقل کر دیا گیا جب کہ ہسپتا لوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔ ہسپتا ل انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ترجمان فلپائن آرمی کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں فلپائن آرمی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہوا۔ اس سے کچھ ہی دیر پہلے گرجاگھر میں دعائیہ اجلاس ”ماس“ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر گرجاآنے والے لوگ ہیں۔ فلپائن کی سکیورٹی فورسز واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
فلپائن/ دھماکے