پشاور(بیورورپورٹ)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے برفباری کے باعث وادی سپٹ میں پھنسے 7 افراد کو ہیلی آپر یشن کے ذر یعے باحفاظت نکال لیا ۔ آپر یشن میںپاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ نے حصہ لیا۔ گزشتہ روز وادی سپٹ ویلی میں 7 مزدور شد ید بر ف باری میں پھنس گئے تھے ۔ واقع کی خبر ملتے ہی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے سیکرٹری آر آر ایس ا ور ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ریسکیو اور ر یلیف آپر یشن شر وع کر نے کے احکا مات جا ری کئے۔ برف باری زیادہ ہونے کی وجہ سے اس علاقے تک پہنچانا ممکن نہیں تھا اس لئے ضلعی انتظامیہ کی در خواست پر پی ڈی ایم اے نے این ڈی ایم اے سے ہیلی کاپٹر طلب کیا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سپٹ میں صبح 7 بجے آپر یشن شرو ع کیا اور تمام افراد کو باحفاظت پٹن پہنچا لیا گیا۔ آپر یشن میں پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم ا ے نے حصہ لیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطا بق پی ڈی ایم اے تما م ضلعی ا نتظامیہ بشمول اپر کو ہستان ڈسٹر کٹ کے سا تھ قریبی را بطے میں ہے اور حا لا ت پر نظر رکھے ہو ئے ہے، پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مسلسل آپریشنل ہے اور عوام پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن1700 یا 0919223662 پر رہنما ئی کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔