میونسپل کمیٹی اوستہ محمدکے تحت سات روزہ اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

Jan 28, 2019

اوستہ محمد (این این آئی)میونسپل کمیٹی اوستہ محمد کی جانب سے سات روزہ اسپورٹس فیسٹیول اختتامی تقریب رسہ کشی ،فٹبال،ٹیبل ٹینس ،بیڈ مننٹن ،کبڈی کبڈی ،سائیکل ریس ،فائر شوٹنگ کے دلچسپ مقابلے کرائے گئے۔انعاماتی تقریب سے مہمان خاص کرنل عدیل اعزازی مہمان ضلعی چیئرمین میر زبیر خان جمالی،ڈی سی جعفرآباد آغا شیر زمان ،ڈی پی او جعفرآباد ایاز بلوچ،سربراہ میر ذوالفقار خان جمالی،سردارزادہ فیصل خان جمالی،اورنگزیب خان جمالی ،میر کریم بخش خان رند،پریس کلب کے صدر محمد حنیف مینگل نائب صدر حارث خواجہ،خرم خواجہ ،علی مردان جمالی ،گل محمد ،ذوالفقار کھوسہ،نیاز عمرانی،ایڈوکیٹ نیاز ساتکزئی،ہندو پنچائیت کی مکھی،محمد علی ساتکزئی ،شان ثاقب ابڑو،محمد اسلم مستوئی ،ڈاکٹر ممتاز بروہی پروگرام کے میزبان چیئرمین میونسپل کمیٹی میر عامر خان جمالی سمیت شہر کے معززین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب مقررین نے کہا کہ جعفرآباد کی تاریخ میں پہلی بار میونسپل کمیٹی کی جانب سے اوستہ محمد میں بہترین کھیلوں کے پروگرام کروانے پر چیئرمین اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اوستہ محمد میں با صلاحیت نوجوان موجود ہیں۔جنہوں نے کھیل کے زریعے اپنے ملک و صوبے کا نام روشن کیا ہے۔بلوچستان کے لوگ پیار محبت کرنے والے لوگ ہیں اور اپنے ملک ،افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس صوبے کے نوجوان کسی سے کم نہیں ہیں چاہے وہ کھیلوں کے میدان ہو یا سیاست ،تعلیم کے شعبے میں کسی سے کم نہیں ہیں۔اس موقع پر پروگرام کے میزبان میر عامر خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایف سی ونگ کے کرنل عدیل ضلعی و تحصیل آفسران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جس مشکل حالات میں میونسپل کمیٹی کو سنبھالہ اس وقت شدید بحران کا سامنہ تھا۔ہمارے اوپر چار سالوں میں مختلف کیسز کا سامنہ کرنا پڑا۔مخالفین نے ہمیشہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی لیکن ہم نے ان سب کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور چار سالوں میں اوستہ محمد شہر کو میونسپل کمیٹی کی نئی عمارت،فائر بریگیڈ کی نئی عمارت اور شہر میں گلیاں نالیاں اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیئے۔انہوں نے کہا کہ میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹ کر بھی اوستہ محمد کی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔آخر میں کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور معزز مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کیئے۔

مزیدخبریں